Daily Taqat

گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے، رانا ثناء اللہ

سبق وزیرقانون اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو بلا جواز گرفتار کیا گیا ہے۔لاہور میں احتساب عدالت کے باہر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شہبازشریف کو بلاجواز گرفتار کیا گیا ہے۔ اگر اسی طرح بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔ سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بلاجواز گرفتاریاں معیشت کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے آج ڈالر کا ریٹ بڑھ کر کہاں تک پہنچ گیا، قومی اور پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں غیرقانونی،غیر آئینی گرفتاریوں پر احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے سینئرو کیل کوعدالت سےایک کلومیٹردوراتاردیاگیاجبکہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو جگہ جگہ روکا جارہا ہے۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ شہباشریف نے بطور وزیراعلیٰ بڑے منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »