Daily Taqat

فواد حسن فواد اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احدچیمہ کو دوران حراست شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد : سابق صوبائی وزیرقانون اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ نیب کی جانب سے احد چیمہ اور فواد حسن فواد پر تھرڈ ڈگری تشدد کیا گیاہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو دوران حراست شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیاہے۔ دوران تفتیش دونوں بیورو کریٹس پر تھرڈ ڈگری تشدد کیاگیا۔دریں اثنا سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئیکے اقدامات دیکھ کر لگ رہا ہے حکومت اگلے6ماہ میں معیشت تباہ کر دیگی، پی ٹی آئی حکومت 5سال مودی کاجو یار ہے ، غدار ہے کا نعرہ لگاتی رہی، اب ان کو مودی سے یاری کی کون سی جلدی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف والے ہر معاملے پر نا اہل اور نالائق ثابت ہو رہے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »