Daily Taqat

خواتین سے متعلق بیان پر رانا ثناءاللہ نے اسمبلی میں معذرت کرلی

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے خواتین سے متعلق دیئے گئے بیان پر ایوان میں معذرت کرل ی۔ تاہم انہوں نے اپوزیشن کے ’سوری‘ کرنے کے مطالبے کو مسترد کردیا۔ پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ

ہماری ماؤں، بہنوں کے بارے میں تحریک انصاف کا سوشل میڈیا کیا کچھ نہیں کہتا۔ میں نے ایوان کے اندر معذرت کر لی ہے۔ لیکن اپوزیشن کہتی ہے سوری کہو یہ نہیں ہوگا۔ سوری نہیں کہوں گا جبکہ سوری کا ایک لفظ بھی نہیں کہوں گا کیونکہ اپوزیشن کا مطالبہ ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوری نہیں کر سکتا میں اپنا بیان واپس لیتا ہوں اور سوری میں پانچ حروف ہیں اس کا پہلا حرف ’س‘ بھی نہیں کہوں گا۔ لہٰذا اب اس پر مزید بات کرنا مناسب نہیں۔ رانا ثناءاللہ کی بات پر اپوزیشن نے ایوان کا واک آؤٹ کر دیا جب کہ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا کہ رانا ثناءاللہ اپنا بیان واپس لے رہے ہیں سوری بھی ایوان میں کریں اور ہماری ماؤں بہنوں کے خلاف نازیبا الفاظ بولے گئے سوری بھی نہیں بول سکتے۔ واضح رہے تحریک انصاف کے 29 اپریل کو مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء نے خواتین سے متعلق غیر مناسب الفاظ استعمال کیے تھے۔ جس پر اپوزیشن جماعتوں کے شدید رد عمل پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے معذرت بھی کی تھی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »