Daily Taqat

راناثنااللہ نے جنسی جرائم کوکنٹرول کرنے کیلئے ڈی این اے ایکٹ کااعلان کردیا

صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے جرائم پر قابو پانے کےلئے ڈی این اے ایکٹ بنایا جائے گا۔

سول سیکریٹریٹ لاہور میں بچوں کے تحفظ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ زینب قوم کی بیٹی تھی، اس کے قاتل پر زمین تنگ کردیں گے۔

رانا ثنا نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا، انہوں نے بتایا کہ ہم چائلڈ پر وٹیکشن کے قوانین میں ترامیم کریں گے جبکہ بچوں کے تحفظ کیلئے نئے قوانین بھی بنائے جائیں گے۔

صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ جنسی جرائم کی نشاندی کے لئے ڈی این اے ڈیٹا مرتب کیا جائے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »