رانا افضل نے وزیر ممکت خزانہ کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا افضل نے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، صدر ممنون حسین نے رانا افضل سے حلف لیا، اس موقع پر لیگی ارکان اسمبلی اور دیگر شخصیات بھی وہاں موجود تھیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بیمار ہو جانے  کی وجہ سے لندن میں زیرعلاج ہیں اور ملکی خزانہ کے معاملات چلانے کیلئے وزارت خزانہ کا عہدہ خالی پڑا تھا جس پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فیصل آباد سے منتخب لیگی رکن قومی اسمبلی رانا افضل کو وزیر مملکت برائے خزانہ کاقلمدان دینے کا اعلان کیا تھا، آج رانا افضل نے ایوان صدر میں عہدے کا حلف لے لیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.