Daily Taqat

رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری کردیے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آفس میمورنڈم جاری کر دیا جس کے مطابق ہفتے میں 5 اور 6 روز کھلنے والے دفاتر کے الگ الگ اوقات کار جاری کیے گئے ہیں۔

ہفتہ اور اتوار دو روز تعطیل کرنیوالے دفاتر صبح 10 سے شام 4 بجے تک کھلیں گے۔ ہفتے میں صرف ایک روز اتوار کو تعطیل کرنے والے دفاتر صبح 10 سے سہہ پہر 3 بجے تک کُھلیں گے۔

جمعہ کے روز تمام دفاتر صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک کُھلیں رہیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »