رائیونڈ دھماکہ،مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

رائیونڈ میں اجتماع گاہ کے قریب ہونے والے دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔

رائیونڈ دھماکے کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی کے انسپکٹر عابدبیگ کی مدعیت میں درج کی گئی ہے ، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کی گئی ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل اوردہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ 4دہشتگردوں نے اجتماع میں داخلے کی کوشش کی اور ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ 3دہشتگرد اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگئے۔

خیال رہے کہ رائیونڈ میں اجتماع گاہ کے قریب پولیس چوکی پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب خود کش حملہ ہو ا تھا جس میں 9 افراد شہید اور 35 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.