ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان

ملک کے مختلف حصوں میں موسم خشک رہے گا ، تا ہم ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے۔ گلگت بلتستان، مالاکنڈ کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔صوبائی دارالحکومت آسمان پر کالے

بادل چھاگئے، گرج چمک کےساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ۔ ٹھنڈی ہوا کے پر کیف جھونکوں نے موسم کو مزید حسین بنادیا ہے۔آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 اور کم سے کم 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔کوئٹہ میں دوسرے روز بھی سرد ہوائوں کا راج برقرار ہے، موسم کی خبر دینے والوں کے مطابق قلات میں کم ازکم درجہ حرارت 3، کوئٹہ میں 4، بارکھان میں 13، خضدار میں 15، جیونی میں 19، لسبیلہ میں 20، پسنی میں 18، نوکنڈی اور تربت میں 16، سبی اور ژوب میں 12 درجے سینیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.