Daily Taqat

رمضان المبارک کے آغاز سے ہی لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں

رمضان المبارک میں پہلے ہی روزے لاہور، ملتان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر وسطی، جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا، تاہم خیبرپختونخوا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، ژوب، ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز خیبرپختونخوا ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کالام 11، دیر 10، بالاکوٹ، رسالپور، لوئر دیر 06، پاراچنار 05، میرکھانی 03، کاکول، کوہاٹ 02، ٹوبہ ٹیک سنگھ 10، قصور 04، فیصل آباد 02، لاہور02، کامرہ، بھکر، جھنگ، جوہرآباد، نورپورتھل 01، گڑھی دوپٹہ، مظفرآباد 03، گلگت بلتستان، استور 01 ملی میٹررریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سبی 45، تربت، مٹھی، چھور، پڈعیدن، حیدرآباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں معمول سے انتہائی کم رفتارسے چل رہی ہیں۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل درجہ حرارت ایک سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہوجائے گا، تاہم ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »