کراچی اور دیگر علاقوں میں رات گئے تک بارش اور برف کے گالوں کا راج

کراچی : کراچی میں رات گئے تک بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، شہر میں اچانک پڑنے والے ژالہ باری کے  گالوں نے شہریوں کو بھی حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اتوار کی رات سے شروع ہوانے والی موسلا دھار بارش اور ژالہ باری نے موسم مزید سرد کردیا۔ رات گئے برسنے والا ابر کرم ایسا برسا کہ شہر کے متعدد علاقے موسلا دھار بارش میں نہا گئے، جب کہ شارع فیصل، پی ای سی ایچ ایس، کے ڈی اے، محمد علی سوسائٹی، ملیر اور ڈیفنس کے علاقوں میں  بھی ژالہ باری ہوئی بارش کے بعد تیز ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، جب کہ درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیامحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سائبیرین ہوائیں آج دوپہر تک چلتی رہیں گی، جب کہ شمال مشرق سے45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں اور شہر میں کم سےکم درجہ حرارت 10سے 14ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان  ہےحکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش ایئرپورٹ پر6.4ملی میٹرریکارڈ کی گئی، جب کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب60فیصد ریکارڈ کیا گیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.