Daily Taqat

سندھ کے مختلف شہروں میں پاکستان زندہ باد ریلیاں نکالی گئیں

سندھ کے مختلف شہروں میں پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکا نے پاکستان اور پاک فوج کےحق میں نعرے لگائے ۔

سکھر کی پختون برادری نے پاک فوج کی حمایت میں ایوب گیٹ سے ریلی نکالی، شرکا نے قومی پرچم ، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کی حمایت میں نعرےدرج تھے، ریلی مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی۔جیکب آباد، کندھ کوٹ، کشمور اور شکارپور میں بھی ریلیاں نکالی گئیں ، مقررین کا کہنا تھا کہ جب تک پاک فوج ہے دشمن ناپاک مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا، پاکستان کے لیے ہرقربانی دینے کے لیے تیار ہیں ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »