آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں اہم انکشافات، مزید 2 افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے

لاہور:نیب نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم سکینڈل میں اہم انکشافات سامنے آنے کے بعد مزید 2 افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔ آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار ملزمان نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ ملزموں نے آشیانہ سکیم کا معاہدہ پرائیویٹ افراد سے مل کر تیار کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیسے ہوئی اس کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے، نیب نے پیراگون سوسائٹی کے بورڈ ممبر سمیت 2 افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے بھی شروع کردیے ہیں۔ سابق سی ای او امتیاز حیدر کے لیپ ٹاپ سے ای میلز اور دیگر ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے جبکہ پیراگون اور بسم اللہ انجینئرنگ کمپنی کے بورڈ ممبران کا ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.