زینب قتل کیس ، ڈاکٹر شاہد مسعود کے انکشافات، وزیر اعلیٰ نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے زینب کے سفاک قاتل محمد عمران کے مبینہ بینک اکاﺅنٹس کے حوالے سے معروف صحافی کے انکشافات پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے، وزیر اعلیٰ  پنجاب نے سٹیٹ بنک اور ڈی جی فرانزک سائنس ایجنسی کو اس حوالے سے تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے زینب کے قاتل کے بینک اکاﺅنٹس کے حوالے سے انکشافات کئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ زینب کے قاتل  عمران علی کے کئی اکاﺅنٹس ہیں اور ان کے ذریعے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن بھی کی گئی ہے۔ ان الزمات کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی ) تشکیل دے دی ہے۔ اس ٹیم میں سٹیٹ بینک کے سینئر عہدیداران اور ڈی جی فرانزک سائنس لیبارٹری شامل ہیں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.