[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

چرچ حملہ کے بعد کوئٹہ میں وکلاء کی طرف سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

[mashshare]

کوئٹہ:  کے چرچ میں دہشت گرد حملے کے خلاف بلوچستان بھر میں وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیاجارہاہے۔

عدالتی کارروائی کےبائیکاٹ کا اعلان بلوچستان بار کونسل نے کیا ہے۔ بارکونسل کے ترجمان کے مطابق عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ چرچ پر حملے کے خلاف مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بائیکاٹ کےباعث وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چرچ پر حملےoمیں 4 خواتین سمیت 9 افرادہلاک ہوگئے تھے۔ چرچ حملےمیں بچوں اورخواتین سمیت 57 افرادزخمی بھی ہوئے تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.