Daily Taqat

کوئٹہ : دھماکےمیں 27 افراد جاں بحق، 22 زخمی

کوئٹہ :  دھماکے میں  27افرادجاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔پولیس نے دھماکےکوخودکش قرار دیاہے۔ سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔کوئٹہ میں صبح تقریبا 10بج کر45 منٹ پر بھوسہ منڈی میں دھماکا ہوا۔دھماکا پولنگ اسٹیشن کےقریب ہوا۔ دھماکےمیں پولیس کی گاڑی کونشانہ بنایا گیا۔ یہ علاقہ مشرقی بائی پاس پرواقع ہے۔دھماکےمیں پولیس اہلکار سمیت 27 افرادجاں بحق اور22زخمی ہوگئے۔ پولیس نے علاقےکوگھیرےمیں لےلیا۔لاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کردیاگیا۔کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کےقریب زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں پولیس اہلکار سمیت  27افرادجاں بحق اور 50 افراد زخمی ہوگئے دھماکے کے بعد سیکیورٹی اور امدادی کارکن جائے وقوع پر پہنچ گئے اور زخمی اور جاں بحق افراد کو طبی مرکز پہنچارہے ہیں۔سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو حفاظتی حصار میں لے لیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار شواہد جمع کررہے ہیں۔ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا،دھماکے کی مختلف پہلوئوں سے تفتیش جاری ہے۔بظاہرا یسامعلوم ہوتا ہے کہ پولیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔اسپتال ذرائع نے27افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے، صورت حال کے پیش نظر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »