کوئٹہ : خودکش حملہ کے بعد انوسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل کوعملی جامہ پہنادیاگیا

کوئٹہ کے علاقے جی پی او چوک پر ہونے والے خود کش دھماکے کی تحقیقات کیلئے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ۔

ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق زرغون روڈ دھماکےکی ٹیم ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے ٹیم میں اسپیشل، کرائم برانچ، سی ٹی ڈی اورسی آئی اے کے نمائندے شامل ہوں گے۔

دھماکے کے مقام سے ضروری شواہد جمع کرلئے گئے ہیں خود کش حملہ آور کےجسمانی اعضاء کےنمونےبھی حاصل کرلئے گئےہیں، شواہد اور نمونے فرانزک سائنس لیبارٹری پنجاب بھجوائےجائیں گے۔

گذشتہ رات خود کش دھماکے میں چار پو لیس اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید ہوگئے تھے دھماکےمیں 8 پولیس اہلکاروں سمیت 27 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.