اہم خبرِیں

دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لینا شرعی طور پر ضروری نہیں، قبلہ ایاز

اسلام آباد : چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لینا شرعی طور پر ضروری نہیں ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےقبلہ ایاز نے کہا کہ شریعت میں دوسری شادی کرنے کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں لیکن قانون کے مطابق بیوی سے اور مصالحاتی کمیٹی سے اجازت لینا ضروری ہے اور اگراس کی خلاف ورزی ہوئی تو سزا اور جرمانہ تو ہوگا لیکن دوسری شادی برقرار رہے گی ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آبادہائیکورٹ نے ایک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا تھا کہدوسری شادی کیلئے نہ صرف پہلی بیوی کی اجازت حاصل کرنا ہوگی بلکہ مصالحتی کونسل سے بھی منظوری لازم ہے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.