پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی کی سیاست کا مقصد صرف عوام کو دھوکا دینا ہے:نوازشریف

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی کی سیاست کا مقصد صرف عوام کو دھوکا دینا ہے،یہ ہر وقت امپائر کی انگلی کی طرف دیکھتے ہیں۔احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں ہرانا تھا تو اپنے زور پر ہراتے،سابق وزیراعظم نے پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیشہ چور دروازے سے آنے کے خواہشمند ہیں،ان کے پیچھے جو ہیں وہ سب کو پتہ ہے۔نوازشریف نے کہا کہ عدالتی اصلاحات ہمارے آئندہ الیکشن کے منشورکا حصہ ہوں گی، اصلاحات قوم اور وقت کی ضرورت ہیں، اصلاحات کا دروازہ ہر وقت کھلا رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کون ہے یہ سنجرانی؟ چھ لوگوں کے گروپ نے اسے نامزد کردیا اور وہ آتے ہی چیئرمین سینیٹ بن گیا، ان کے پیچھے جو ہیں وہ سب کو پتا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.