Daily Taqat

گذشتہ روزہلاک ہونے والی طالبہ کی موت کیخلاف قرار دارد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور :  گذشتہ روز راولپنڈی کالج ہاسٹل میں طالبہ کی ہلاکت ہوئی تھی جس کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔راولپنڈی کالج ہاسٹل میں طالبہ کی ہلاکت کیخلاف قرارداد ن لیگ کی رہنماحناپرویزبٹ نے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی ۔قراردادکے متن میں کہا گیا ہے کہ کالج ہاسٹل میں طالبہ کی ہلاکت تشویش کاباعث ہے اس لئے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ حکومت طالبہ کی ہلاکت کی مکمل تحقیقات کرائے۔واضح رہے کہ چند روز قبل راولپنڈی کے پوسٹ گریجویٹ کالج کے ہاسٹل میں طالبہ کی ہلاکت کے بعددیگر طالبات کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا تھا جبکہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں طلبہ کی موت کو طبعی قرار دیا جا چکا ہے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »