پنجاب حکومت نےڈیرہ غازی خان اور راولپنڈی میں 2یونیورسٹیاں بنانےکا فیصلہ کرلیا

لاہور : حکومت نے پنجاب میں 2 نئی ٹیکنیکل ایجوکیشن یونیورسٹیاں بنانے کافیصلہ کیا ہے ،نئی یونیورسٹیاں ڈیرہ غازی خان اورراولپنڈی میں بنائی جائیں گی۔ ذرائع  کے مطابق پنجاب حکومت نے بے گھر اور بے سہارا افراد کیلئے شیلٹر ہاﺅس تعمیر ، نوجوانوں کیلئے قرض سکیم کے اعلان کے بعد تعلیمی شعبے میں اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ،صوبائی حکومت پنجاب میں 2 نئی ٹیکنیکل ایجوکیشن یونیورسٹیاں قائم کریگی،نئی یونیورسٹیاں ڈیرہ غازی خان اورراولپنڈی میں بنائی جائیں گی،دونوں یونیورسٹیاں 6 ارب روپے کی لاگت سے قائم ہوں گی۔وزیر انڈسٹریز نے کہاہے کہ نئی یونیورسٹیوں کیلئے قانون سازی جلدہوگی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.