Latest news

پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر نے تھیسز کے نام پر طلباء کو لوٹنا شروع کردیا

پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے طلباء نے ایک لیکچرار پر انہیں لوٹنے کا الزام عائد کیاہے ، لیکچرار نے طلباء کو مبینہ طور پر 30 سے 45 ڈالر جمع کروا کر تھیسز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی، طلباء کی شکایت پر پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے انکوائری کمیٹی بنا دی ہے۔گرافک ڈیزائن کے فائنل ائیر کے طلباء نے الزام لگایا ہے کہ ان کے اسسٹنٹ پروفیسر احسن بلال نے مقالہ جمع کرانے کے حوالے سے انہیں ہدایت کی کہ چونکہ یورنیوسٹی کے پورٹل پر بہت رش ہے اس لیے انہوں نے ایک انٹرنیشنل ویب سائٹ تلاش کی ہے۔ جہاں 30 سے 40 ڈالر ادا کر کے آپ اسکے ممبر بن جائیں گے اور اپنے تھیسسز وہیں اپ لوڈ کریں گے اور میں وہیں سے چیک کر کے آپ کو نمبر دوں گا اور اگر اپ مقالے اپ لوڈ نہیں کریں گے تو نمبر نہیں ملیں گے۔کل 77 طلباء میں سے 20 سے 25 طلبا نے لیکچرار کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اپنے تھیسسز اپ لوڈ کیے۔ طلباء کو پیسے مقامی کمپنی کے ذریعے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔لیکچرار نے طلباء کو یہ لالچ بھی دیا کہ تھیسسز اپ لوڈ کرنے سے انہیں مستقبل میں مزید تعلیم اور نوکری کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔ طلباء نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ چار ماہ قبل اسی لیکچرار نے ایک انٹرنیشنل مقابلے کا حصہ بننے کے نام پر ڈھائی سو سے زائد طلباء سے 1400 روپے فی طالب علم وصول کیے۔

 

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.