اہم خبرِیں
افغان صدر کا وزیراعظم کو فون، امریکا طالبان معاہدے پر گفتگو آکسیجن سلنڈر اور اسٹوریج ٹینک کی درآمد پر سیلز ٹیکس ختم پی آئی اے نے 63 ملازمین کوبرطرف کردیا رام اوردام تحفظات کا تحفظ (سیف سٹی اتھارٹی) تیرا یار میرا یار ۔۔۔ عثمان بزدار پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم افغانستان، جیل پر حملہ، تین افراد ہلاک، متعدد قیدی فرار بینکوں کے معمول کے اوقات کار بحال آدم علیہ السلام کے بعد کعبہ شریف میں عبادت کرنے والی واحد خاتو... امریکی خلا باز زمین پرواپس پہنچ گئے کورونا کیسزگھٹ کر25 ہزار172 رہ گئے عشرئہ ذو الحجہ اورعیدا لاضحی کے فضائل واحکام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، شاہ محمود قریشی ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 25 ہزار رہ گئی افغانستان، صوبہ لوگر میں خودکش حملہ، 17 افراد ہلاک حجاجِ کرام آج رمی جمار اور قربانی میں مصروف مریخ کے پہلے راؤنڈ ٹرپ پرخلائی گاڑی "پرسویرینس" روانہ افغان حکومت کے بعد طالبان کا بھی تمام قیدی رہا کرنے کا اعلان

پنجاب میں گندم اور آٹے کی ذیادہ قیمتیں سندھ کی قیمتوں کو غیر مستحکم کر سکتی ہیں: وزیر اعلی سندھ

کراچی: وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں گندم اور آٹے کی قیمتیں مستحکم ہیں لیکن پنجاب میں زیادہ قیمتیں یہاں کی مارکیٹ کو غیر مستحکم کرسکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ وزیراعلی ہاؤس میں گندم کے ذخیرے اور قیمتوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے، اجلاس میں وزیر خوراک ہری رام، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکرٹری فوڈ لئیق احمد اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری خوراک نے بتایا کہ سندھ میں گندم اور آٹے کی سپلائی اور قیمتیں مستحکم ہیں۔ اس پر مراد علی شاہ نے کہا کہ پنجاب میں بڑھتی قیمتیں سندھ میں مارکیٹ کو غیر مستحکم کرسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ محکمہ خوراک سندھ کی جانب سےگندم کی نارمل ریلیز کا آغازستمبر کےمہینےمیں ہوتا ہے۔سیکریٹری خوراک لئیق احمد نےوزیراعلی سندھ کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں گندم کے بحران کی وجہ سےفوراہی گندم کوریلیز کرنےکافیصلہ کیا ہے،اب بھی سندھ میں گندم اور آٹے کی قیمتیں پنجاب کے مقابلہ میں کم ہیں۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نےوفاقی حکومت پر زوردیا کہ وہ پنجاب کی طرزپر گندم پہلےجاری کرے تاکہ مارکیٹ میں گندم کی قیمتیں مستحکم ہو سکیں۔ مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ وہ ملک میں گندم کی پیداوار اور دستیابی کی مجموعی صورتحال واضح کریں، گندم کی قیمتوں کے تعین اور ریلیز کے معاملے کو بحث اور فیصلے کیلئے اسے کابینہ کے اگلے اجلاس میں رکھا جائے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.