پنجاب: سکولوں کی نجکاری کیخلاف درخواست کی سماعت،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پنجاب میں سکولوں کی نجکاری کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران سیکرٹری تعلیم کی سرزنش کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پنجاب میں سکولوں کی نجکاری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے سیکرٹری تعلیم پنجاب کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، بتایا جائے کہ پنجاب کے سکولز ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کو کیوں دیئے گئے ؟جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ سیکرٹری صاحب !بہت ہو گیا، اب ایسے نہیں چلے گا،سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کردیا۔