پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی کے سربراہ کوتبدیل کردیا

لاہور: پنجاب حکومت نے قصور کی بے قصور زینب کے والد کی درخواست پر سانحے کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقتولہ زینب کے والد کی درخواست پر ڈی آئی جی ابو بکر خدابخش کو حکومت نے زینب قتل کیس کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی جے آئی ٹی کی سربراہی سے ہٹادیا ہے۔ ابو بکر خدابخش کی جگہ آر پی او ملتان ڈی آئی جی محمد ادریس زینب قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز زینب کے والد محمد امین انصاری نے پریس کانفرنس کے دوران پرامن مظاہروں اور جے آئی ٹی کے سربراہ کی تبدیلی کی درخواست کی تھی۔ زینب کے والد نے الزام عائد کیا تھا کہ جے آئی ٹی کا سربراہ قادیانی ہے اس لیے اس کی سربراہی میں ہونے والی تحقیقات کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، ’ میری حکومت سے درخواست ہے کہ کسی مرزائی کو نہیں بلکہ مسلمان کو جے آئی ٹی کا سربراہ بنایا جائے‘۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.