اہم خبرِیں
سپریم کورٹ کی حکومت کو شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت زمین کے پاس سے گزرتا ’دُم دار ستارہ‘ پاکستان سے کیسے دیکھا جائ... گوگل بھارت میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا بھوک بڑھنے سے 12 ہزار افراد روزانہ ہلاک ہو سکتے ہیں، رپورٹ امریکی شہر کیلی فورنیا میں کورونا نے تباہی مچا دی پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں نئے اور جدید بحری جنگی جہازپی ای... معاشرے میں بگاڑ کے اسباب ”کشمیریوں کی زندگی کی بھی اہمیت ہے“ مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے پاکستان ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب، اقوام متحدہ کی رپورٹ... امریکی بحری جنگی جہاز میں دھماکا، 21 افراد زخمی سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پرمیزائلوں سے حملہ دنیا بھر میں آج یومِ شہدائے کشمیر منایا جائے گا پاکستان فرانسیسی شعبہ زراعت اور شعبہ حیوانات کی مہارت سے استفا... میر شکیل الرحمان کی ہمشیرہ کے انتقال پر سی پی این ای کا تعزیت ... شمالی وزیرستان، پاک فوج کا آپریشن، چاردہشت گرد جہنم وصل گھوٹکی ٹرین حادثے کو پندرہ سال بیت گئے پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 521 نئے کیسز،74 اموات انگلستان کی پاکستان میں ڈھائی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آیاصوفیہ مسجد کی کہانی

پنجاب حکومت کا پنجاب بھر میں پولی تھین بیگز بند کرنے پر غور

لاہور : آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں پولی تھین بیگز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔یہ فیصلہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سربراہی میں ہونے والے اہم اجلاس میں ہوا۔ وزیراعلیٰ نے وزیر بلدیات و قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کردی ہے۔کمیٹی پولی تھین بیگز پر پابندی لگانے کے حوالے سے جامع سفارشات پیش کرے گی جبکہ اس ضمن میں قانون سازی بھی کی جائے گی۔اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے۔اجلاس میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی اور دیگر شہروں میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے لاہور اور دیگر بڑے شہروں کی صفائی کے موثر انتظامات نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت بڑے شہروں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ رقم ادا کرنے کے باوجود کوڑا کرکٹ کا نظر آنا افسوسناک ہے، صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے موثر انداز میں کام کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کی سڑکوں پر کوڑا کرکٹ کی موجودگی متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ صفائی کے بارے میں شہریوں میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے مہم بھی چلائی جائے، مجھے نتائج چاہئیں اور صفائی نظر آنی چاہیے۔ کام نہ کرنے والے افسر وں اوراہلکاروں سے بازپرس ہوگی۔صوبائی وزیربلدیات محمد بشارت راجہ، سیکرٹریز بلدیات، توانائی، کمشنر لاہور ڈویژن، اسپیشل سیکرٹری خزانہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ، ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.