جواد رفیق ملک پنجاب کا نئے چیف سیکرٹری مقرر ‘نوٹیفکیشن جاری

جواد رفیق ملک پنجاب کا نئے چیف سیکرٹری مقرر ‘نوٹیفکیشن جاری

لاہور(نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے جواد رفیق ملک کو صوبے کا نئے چیف سیکرٹری مقرر کرتے ہوئے نوٹی فیکشن جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق چیف سیکرٹری پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کو سٹیبلشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔خیال رہے کہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان نے نومبر 2019ءمیں چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اعظم سلیمان ڈی ایم جی کے 14 ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ ڈی سی او ڈی جی خان، ڈی سی او فیصل آباد، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور، سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور بطور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی سروس کا ایک بڑا حصہ پنجاب میں گزرا ہے۔ وفاقی حکومت نے انھیں یوسف نسیم کھوکھر کی جگہ تعینات کیا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.