وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کااورنج لائن منصوبے کا دورہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےآج (اتوار) صبح اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا، شہبازشریف نے بغیر پروٹوکول کوسٹر میں بیٹھ کر منصوبے کا دورہ کیا،وزیراعلیٰ پنجاب انڈر گراﺅنڈ حصے میں بھی گئے اور تعمیری کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع  پروزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہناتھا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے پر 24گھنٹے کام جاری رکھاجائے، میٹرو اورنج ٹرین عوامی فلاح کامنصوبہ ہے اس کو جلد مکمل کیاجائے،ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی نے منصوبے میں 22ماہ کی تاخیرکرائی،مفاد عامہ کے منصوبے کومکمل کرنے کیلئے دن رات ایک کردیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.