پاکستان کوخودمختاراورخوشحال دیکھنا چاہتے ہیں اوریہی ہمارا مشن ہے،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کہتے ہیں کہ خودمختاراور خوشحال پاکستان ہمارا مشن ہے ،ٹھوس پالیسیوں سے معیشت میں نمایاں بہتری ہوئی،ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب نے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل  سےملاقات میں کیا،اس موقع پرشہباز شریف کا کہناتھا کہ وطن عزیز کو خوشحال اور مستحکم بنانے کا عزم کیا ہوا ہے،ہمارا ہر قدم ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے آگے بڑھ رہا ہے،انہوں نے کہا کہ صوبے کی تیز رفتار ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،بیمار معیشت کی بحالی موجودہ حکومت کاعظیم کارنامہ ہے ۔
مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب تجارتی واقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.