Daily Taqat

پنجاب: سرکاری سکولوں میں قرآن پاک کی ترجمہ کیساتھ پڑھائی لازمی قرار دینے کا بل منظور

پنجاب سمبلی کے 35ویں اجلاس میں سرکاری سکولوں میں قرآن پاک کی ترجمہ کیساتھ پڑھائی لازمی قراردینے کا بل متفقہ طور پر منطور کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں سرکاری سکولوں میں قرآنی تعلیم لازمی قراردینے

اور مساجد میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر ساؤنڈ ریگولیشن آرڈیننس ترمیمی بل پاس کرلیا گیا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے ڈاکٹر وسیم اختر نے بل ایوان میں پیش کیا۔ جس پر اپوزیشن نے خوشی کا اظہار کیا۔ اجلاس میں سرکاری کارروائی کے دوران ایوان میں وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے ساؤنڈ سسٹم قانون پنجاب میں ترمیم پیش کی کہ مساجد میں سنگل لاؤڈ سپیکر کے بجائے چار لاؤڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان اس وقت تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جب اپوزیشن اراکین نے رانا ثناءاللہ سے پی ٹی آئی کی خواتین کے بارے میں نازیبا جملوں پر معافی کا مطالبہ کیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »