Daily Taqat

پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین کون ہوگا، حکومت اور اپوزیشن میں اختلاف رائے

اسلام آباد : چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کون ہوگا؟ حکومت کی جانب سے آزاد حیثیت سے جیت کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے رکن قومی اسمبلی فخر امام کا نام سامنے آگیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے فخر امام کے نام پر مشاورت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ یہ عہدہ کسی غیر جانبدار شخصیت کو دیں،اپوزیشن نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کیلئے سید فخر امام کا نام مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ بات کسی شخص کی دیانتداری یا شرافت کی نہیں اصول کی ہے۔قومی اسمبلی کے رکن سابق سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن کا فیصلہ ہے چیئرمین اپوزیشن سے ہوگا۔ اگر روایات کو بلڈوز کرنے کی کوشش ہوئی تو پھر ایوان میں دمادم مست قلندر ہوگا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »