Daily Taqat

نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کی پیشرفت سے عوام کو مسلسل آگاہ رکھا جائے، وزیراعظم

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کی پیشرفت سے عوام کو مسلسل آگاہ رکھا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں‌ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں میاں محمود الرشید، علیم خان اور چیئرمین ہاؤسنگ ٹاسک فورس شریک ہوئے، اس موقع پر پراجیکٹ کے قانونی اور انتظامی اقدامات پر اب تک کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کا کام تقریباً مکمل کیا جا چکا ہے، جب کہ رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا بل حتمی شکل اختیار کر چکا ہے۔

وزیراعظم کو مطلع کیا گیا کہ گھروں کی خریداری کے لئے فنانسنگ کا ماڈل اور ٹیکس رعایت کا کام حتمی مراحل میں ہے۔ اٹارنی جنرل کی معاونت سے فور کلوژر لاز کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ لاہور اور اسلام آباد میں 25 ہزار ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوگا، رینالہ خورد، چشتیاں اور لودھراں میں جلد ہاؤسنگ پراجیکٹ کا آغاز ہوگا۔

اس موقع پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے خصوصی سیل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، اس ضمن میں‌ خصوصی سیل بورڈ آف انویسٹمنٹ میں قائم کیا جائے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »