فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں ن لیگ کا عوامی جلسہ 27جنوری کو ہوگا

پاکستان مسلم لیگ کل جڑانوالہ میں سیاسی پنڈال سجارہی ہے ،فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں ن لیگ کا عوامی جلسہ 27جنوری کو ہوگا ،مریم نواز پہلی بار فیصل آبادمیں عوامی جلسے سے خطاب کریں گی ۔جلسے کے لئے جناح گرائونڈ میں 120فٹ لمبا اور10 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہےجبکہ اسٹیڈیم میں داخلے کے لئے 2خصوصی راستے بنائے گئےہیں۔جلسے کی تیاریوں کے دوران مرکزی قائدین بھی جلسہ گاہ میں موجود رہے اوراپنی نگرانی میں انتظامات کو حتمی شکل دی ۔آج سابق وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید ،وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ان تمام رہنمائوں نے دعویٰ کیا کہ جڑانوالہ میں نواز شریف کا جلسہ یادگار ہوگا ،کارکنوں کی بڑی تعداد نوازشریف اور مریم نواز کو سننے کے لئے پرجوش ہے۔ن لیگ کے جلسے سے قبل فیصل آباد کی سڑکوں اورشاہراوں کوخیر مقدمی بینرز اور پوسٹرز سےسجایاگیاہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.