Daily Taqat

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی وی و پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت

اسلام آباد :  پارلیمنٹ پی ٹی وی حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی ،عدالت نےوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظور کر لیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی ،اسدعمر ودیگر ملزمان نے آج حاضری سے استثنیٰ کے لیے درخواستیں دائر کیں ۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیردفاع پرویز خٹک، شفقت محمود، جہانگیر ترین سمیت دیگر ملزمان کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظور کر لیں ۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے آیندہ سماعت پر ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »