پی ٹی آئی نے اپنی ہی ترمیم کو چیلنج کردیا

اسلام آباد :  نان فائلرزکے نئی گاڑیوں کی خریداری پرپابندی اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی،  جج اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا، سیکرٹری فنانس ،چیئرمین ایف بی آراور ڈی جی موٹررجسٹریشن کو نوٹس کر دیئے۔نان فائلرزکے نئی گاڑیوں کی خریداری پرپابندی اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردی ،مقامی موٹرڈیلرزنے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں ترمیم چیلنج کی،درخواست گزارکی جانب سے پی ٹی آئی رہنمابابراعوان بطوروکیل پیش ہوئے ، جسٹس عامر فاروق نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ہی ترمیم چیلنج کرنے آگئے ہیں،اس پر بابر اعوان نے جواب دیا کہ جی اپنی ہی ترمیم کوچیلنج کیاہے،نئی گاڑیوں کیلئے فائلرہونے کی شرط غیرقانونی ہے۔جسٹس عامر فاروق نے عدالتی معاونت کےلئے اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پرطلب کرلیا ، عدالت نے سیکرٹری خزانہ،چیئرمین ایف بی آراورڈی جی موٹررجسٹریشن کونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.