Daily Taqat

پی ٹی وی کرپشن کیس، ڈاکٹرشاہد معسود کی 12 نومبر تک عبوری ضمانت منظور

لاہور :  پی ٹی وی کرپشن کیس میں ملوث سابق ایم ڈی ڈاکٹر شاہد معسود کی عدالت نے عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔  سیشن کورٹ کی جانب سے ضمانت منسوخ ہونے پر صحافی موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے اور روپوش ہو گئے جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تاہم آج ان کی 12 نومبر تک عبوری ضمانت منظور ہو گئی ہے ۔ضمانت خارج ہونے اور گرفتاری کے فیصلے کے خلاف شاہد مسعود کی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔اس سے قبل ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت اسپیشل جج سنٹرل نے گزشتہ ہفتے مسترد کر دی تھی مگر ایف آئی اے حکام کی ملی بھگت سے پہلے وہ عدالت سے فرار ہوئے اور بعد ازاں ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے تک ان کو گرفتار نہ کیا گیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »