Daily Taqat

راولپنڈی میں پی ٹی آئی نے بڑی جیت حاصل کر لی

تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی ایک اور بڑی وکٹ اڑا دی۔ روالپنڈی سے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی شہریار ریاض تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ تفصیلات کے مبطابق انتخابات سے پہلے سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ دوسری جانب سیاسی لوگ اپنی سیاسی اور ذاتی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے میں مشغول ہیں۔ اس حوالے سے تحریک انصاف میں کافی بڑے بڑے سیاسی ناموں میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کا ایک اور بڑا نام اپنے نام کر لیا۔ روالپنڈی سے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی شہریار ریاض تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔

شہریار ریاض مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر پی پی 12 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ شہریار ریاض نے شمولیت کا اعلان کرنے سے پہلے بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مکمل سیاسی وفاداری کا یقین دلایا۔ اس موقع پر عمران خان نے بھی شہریار ریاض کو خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ شہریار ریاض پاکستان تحریک انصاف میں اپنا سیاسی سفر بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش مختلف جماعتوں سے سیاسی رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ تحریک انصاف میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے متعدد ایسے رہنماؤں نے شمولیت اختیار کی ہے جن میں اکثر الیکٹوریل امیدوار ہیں۔ الیکشن 2018ء کے پیش نظر تحریک انصاف میں دوسری جماعتوں سے شامل ہونے والے امیدواروں کے باعث پرانے کارکنان میں تشویش پائی جارہی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »