Daily Taqat

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں میں پھوٹ پڑ گئی

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ اور فردوس شمیم نقوی آمنے سامنے آگئے۔ تحریک انصاف ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اختلافات کا شکار ہوگئی اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لئے پی ٹی آئی کے دو رہنما آمنے سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لئے حلیم عادل شیخ اور فردوس شمیم نقوی میں مقابلہ ہوا۔ تحریک انصاف کے ایک رہنما کے گھر میں اراکین صوبائی اسمبلی جمع ہوئے اور قائد حزب اختلاف کے لئے باقاعدہ ووٹنگ ہوئی جس میں 29 اراکین نے حصہ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخاب میں فردوس شمیم نقوی کو 15 جب کہ حلیم عادل شیخ کو 13 ووٹ ملے اور ایک ووٹ خالی کاسٹ کیا گیا۔ انٹرا پارٹی الیکشن کے چیف ثمر علی خان انتخابی نتائج عمران خان کو ارسال کریں گے اور چیئرمین پی ٹی آئی ہی سندھ کے اپوزیشن لیڈر کا باضابطہ اعلان کریں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »