نااہلی کے ڈر سےوزیرخارجہ کواپنادفاع یاد آگیا اب کوئی ان کی باتوں میں نہیں آنے والا، عثمان ڈار
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نااہلی کی تلوارسرپر لٹکتے ہی وزیرخارجہ کواپنادفاع یادآگیا،ذاتی مفادکیلئے کٹھ پتلی وزیراعظم کواستعمال کیاجائےگا، عثمان ڈار نے کہا کہ اقامہ اورکرپشن سے تباہ شدہ ساکھ جعلی منصوبوں سے بحال نہیں ہوگی،جھوٹے افتتاح اورجعلی منصوبے بھی خواجہ آصف کونااہلی سے نہیں بچاسکتے۔
تحریک انصاف کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ 25برسوں میں حلقے کی ترقی کیلئےکوئی کام نہیں کیا گیاا،کرپشن پکڑے جانے کے خوف سے عوامی ہمدردی کاڈرامہ رچایا جارہاہے،سیالکوٹ کے باشعورعوام اب ان کے کسی قسم کے جھانسے یا دھوکے مین نہیں آئیں گے،