Daily Taqat

راجہ نوید اور مرزا اکرم برادران خاندان سمیت پی ٹی آئی میں شامل

پاکستان تحریک انصاف کی جہلم میں ایک اور بڑی کامیابی، یو سی دھریالہ جالپ سے راجہ نوید عباس ایڈووکیٹ نے برادری اور دوستوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ سابق تحصیل ناظم پنڈدادنخان راجہ افتخاراحمد نے

کہا کہ راجہ نوید عباس کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے پارٹی مضبوط ہو گی۔ راجہ نوید مسلم لیگی رہنما راجہ محمود کے بھانجے اور راجہ وسیم نمبردار کے بھتیجے ہیں۔ ادھر کہوٹہ کی یو سی دوبیر ن خورد کے علاقہ بٹالہ شریف کے مرزا اکرم نے ایک میٹنگ میں خاندان سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر موجود پی ٹی آئی رہنماؤں صداقت علی عباسی اور راجہ طارق محمود مرتضیٰ پر مرزا اکرم نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »