Daily Taqat

تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات میں ٹکٹس کی تقسیم کا طریقہ کار طے کر لیا

 تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات میں ٹکٹس کی تقسیم کا طریقہ کار طے کر لیا۔ امیدواروں کی انتخابی قسمت کے فیصلے کپتان سے پہلے پارٹی کے صوبائی و ریجنل صدور کریں گے۔ حلف نامے کے 30 نمبر، انفرادی پہچان، ووٹ بینک، پرانا انتخابی ریکارڈ، الیکشن لڑنے کی صلاحیت اور پارٹی وفاداری و خدمات کے ساتھ اثر و رسوخ کی جانچ بھی کی جائے گی۔ پارٹی سے وفاداری کا حلف نامہ جمع نہ کرانے والے امیدوار کی درخواست واپس کردی جائے گی۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق امیدواواروں کیلئے 13 مئی تک اپنے کاغذات نامزدگی بمعہ فیس بھیجنے لازمی قرار جبکہ 13 مئی کو تمام امیدواروں کی درخواستیں کی سکروٹنی الیکشن مینجمینٹ سیل میں مکمل ہو گی۔ 14 مئی کو تمام درخواستیں متعلقہ ریجنل اور صوبائی صدور کو واپس بھجوائی جائیں گی۔ صوبائی اور ریجنل صدور سکروٹنی مکمل کر کے 3،3 امیدواروں کے نام مرکزی پارلیمانی بورڈ کو بھیجیں گے۔ پارٹی صدور کی سفارش کردہ ناموں میں سے پارلیمانی بورڈ ہر حلقے میں ایک امیدوار کو ٹکٹ دیگا۔ ذرائع کے مطابق ہر امیدوار ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سے وفادار ی جاری رکھنے کا حلف نامہ بھی جمع کرانا کا پابند ہو گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »