Daily Taqat

پی ٹی آئی کے امیدواروں کی جانب سے حلف نامے جمع کرانے کا سلسلہ شروع

پی ٹی آئی کے امیدواروں کی جانب سے حلف نامے جماعت میں جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے امیدواروں سے حلف نامے لینے کیلئے انہیں کہا تھا جس پر امیدواروں نے حلف نامے جمع کرانا شروع کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداران کی شرکت کے باعث ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں سے حلف نامہ لینا شروع کر دیا ہے۔ جس میں تحریر ہے کہ اگر پی ٹی آئی کی قیادت نے مجھے ٹکٹ نہ دیا تو میں ٹکٹ ہولڈر کی مخالفت نہیں کرونگا۔ بلکہ اسے سپورٹ کرونگا اس اقدام سے دیگر پارٹیوں سے پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالے امیدواروں کی امیدوں پر پانی پھرنا شروع ہوگیا ہے۔ وقتی طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے امیدواروں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ ٹکٹ کی یقین دہانی تک موخر کر دیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »