پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی اپنی صوبائی حکومتیں ختم کرنا چاہتی ہیں توآگے بڑھیں، رانا تنویرحسین

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے عمران خان کو شادی پر مبارک باد دی اور کہا کہ الیکشن تک وہ ایک اورشادی کریں گے، رانا تنویر حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی اپنی صوبائی حکومتیں ختم کرنا چاہتی ہیں توآگے بڑھیں، پہلے بھی دھرنے اورلاک ڈاؤن ہوئے،وہ وزرا کے استعفے لینا چاہتے توتیارہیں، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن 2018 میں بھاری اکثریت سے جیتے گی،مستقبل میں شہبازشریف کو وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ خوش آئندہے،رانا تنویرنے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.