پی ایس ایل تھری کو ہر لحاظ سے تاریخی بنائیں گے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ملاقات کی ہے ،جس میں پی ایس ایل تھری کے کراچی میں شيڈول میچز کی سیکیورٹی پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں آئی جی ، سیکریٹری داخلہ، پرنسپل سیکریٹری، ایڈیشنل آئی جی ، کمشنر کراچی، ڈی جی رینجرز و دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ کراچی میں عالمی کرکٹ واپس لاناچاہتے ہيں ، ہر لحاظ سے پی ایس ایل تھری کو تاریخی بنائیں گے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر لحاظ سے پی ایس ایل فائنل کو تاریخی بنائیں گے، کراچی کے عوام پی ایس ایل میچز اور فائنل دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں عالمی کرکٹ کو کراچی واپس لانا چاہتا ہوں۔

انہو ں نے آئی جی پولیس اور ڈپٹی ڈی جی کو فل ڈریس سیکیورٹی ریہرسل کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ فل ڈریس کرکٹ میچز کی ریہرسل بین الاقوامی اعتماد پیدا کرے گا۔ اگلے 30 روز کے اندر فل ڈریس ریہرسل ہوگی۔

علاوہ ازیں اسٹیڈیم کی مرمت میں سیکیورٹی تجاویز کے لیے ایس ایس پی سیکیورٹی کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.