Daily Taqat

صاف پانی کے ساتھ انصاف کی فراہمی بھی ضروری ہے

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے  باہر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، عدالت کی جانب سے جس کی نشاندہی ہوگی اس کے بعد ممکمن بنائیں گے کہ خامیوں کو دور کیا جائے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ایسے لوگ بھی ہیں جو اعلیٰ عدالت کے ریمارکس کو اپنے گھٹیا سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں، کسی بھی پیشرفت میں ایسی بات نہیں ہونی چاہیے کہ مخالفین اسے پراپیگنڈے کے لئے استعمال کریں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے صاف پانی کیس میں آج وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو طلب کر رکھا ہے۔

وزیراعلیٰ کی پیشی سے قبل رانا ثناءاللہ، بیگم ذکیہ شاہنواز، خواجہ احمدحسان چیف سیکریٹری پنجاب، آئی جی اور دیگر اعلیٰ افسران سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »