پی آئی اے کی طرف سے مفت ٹکٹ ملنے پر متاثرہ مسافرکاشکریہ

کراچی :  پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے خلاف خبریں آئے روز ملتی رہتی ہیں لیکن پہلی مرتبہ ایسی خبرآگئی کہ آپ کو بھی پی آئی اے پر فخر ہوگا۔تفصیلات کے مطابق مدینہ سے برا ہ راستہ دبئی سیالکوٹ آنیوالی عمرہ زائرہ ٹرانزٹ کے دوران ہی دبئی ایئرپورٹ پر انتقال کرگئی ۔ خاتون کے ساتھ موجود ان کے خاوند کے مطابق ایئرپورٹ پر خاتون کے انتقال کے بعد ایمریٹس ایئرلائن نے نعش کو بطور کارگو لانے کے لیے اضافہ کرایہ مانگ لیا جس پر وہ پی آئی اے کے ٹکٹ آفس میں آیا جہاں صورتحال کا معلوم کرنے کے بعد پی آئی اے نے کسی کرایہ کے بغیر ہی جسد خاکی پاکستان پہنچانے کی حامی بھرلی۔ پی آئی اے نے پرواز پی کے 204کیلئے جسدخاکی وصول کرلیا اور متاثرہ شخص کو مفت ٹکٹ دیدیا۔ اس شاندار فیصلے پر متاثرین نے پی آئی اے کا شکریہ اداکیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.