Daily Taqat

طاہر القادر کا 17 جنوری کو مال روڈ پر احتجاج کا اعلان

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے 17جنوری کو لاہور میں مال روڈ پراحتجا ج کا اعلان کر دیااور کارکنا ن کو ہر قسم کی تیار ی کے ساتھ آنے کی ہدایت کردی ۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ احتجا ج میں تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ کنٹینر ایک ہے اورپتہ نہیں کتنے لیڈر آتے ہیں؟ لیکن میرے خیال میں تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت شریک ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مال روڈ پرہونے والا احتجاج آگے بھی چلتا رہے گا،انصاف کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں لیکن ہم ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس کا قانون اجازت نہیں دیتا ۔انسانی جانوں کی قیمت پیسوں سے زیادہ ہے،تمام فیصلے 17کے اجلاس میں کرکے جائیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »