پی ٹی وی حملہ کیس میں چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو ڈھائی بجے سنایا جائے گا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کے خلاف 2014 کے دھرنے کے دوران دائر چار مقدمات کی سماعت کی۔

عدالت کے طلب کیے جانے پر عمران خان آج پانچویں مرتبہ پیش ہوئے اور وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فاضل جج نے چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عمران خان کے وکیل بابر اعوان سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث آج عدالت نہیں آئے ، اُن کی جگہ معاون وکیل شاہد گوندل عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران خان کےخلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت سابق ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کا کیس بھی شامل ہے۔

13 دسمبر کو ہونے والی گزشتہ سماعت میں ان چاروں مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 2 جنوری تک توسیع کی گئی تھی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.