Daily Taqat

معصوم زینب قتل کیخلاف پی ٹی آئی ویمن ونگ کا بھی ملزم کیخلاف احتجاج

ننھی پری زینب کے  قتل کے خلاف جہاں پاکستان بھر میں احتجاجی لہر جاری ہے وہیں پی ٹی آئی کے وومن ونگ سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھی بڑے پیمانے پر آواز احتجاج بلند کی ہے۔

کراچی پریس کلب میں ونگ کی صدرصائمہ ندیم کا کہنا ہے کہ’زینب قصور ہی کی نہیں پورے پاکستان کی بیٹی تھی اور اس کے ساتھ جو ظلم ہوا وہ پورے پاکستان کے دکھ کا باعث اور المیہ ہے۔ جب تک اس غم کا مداوہ نہ کردیا جائے پی ٹی آئی کا وومن ونگ چین سے نہیں بیٹھے گا۔‘

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں کے ہمراہ احتجاج کے دوران ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب تک اس قسم کےواقعات کا سخت نوٹس نہیں لیا جاتا ایسے واقعات ہوتے رہیں گے۔ پی ٹی آئی گونگی بہری حکومت سے ملزمان کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ایسے واقعات بڑھتے جارہے ہیں اور اس کی واحد وجہ یہی ہے کہ زینب جیسی بے شمار بچیوں کو آج تک انصاف نہیں ملا۔ کتنے ہی ملزمان ہیں جو گھناؤنے جرم کرکے بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔ ان کی آزادی کی ملزمان اور مجرموں کے حوصلے بڑھانے کا سبب ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »