Daily Taqat

مریم نوازکو کراچی سے الیکشن لڑانے کی تجویز زیر غور

مسلم لیگ (ن) عام انتخابات کے لئے امیدوار وں کی پہلی کھیپ کا اعلان کل کرے گی ، مریم نوازکو کراچی سے الیکشن لڑانے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے صدر شہبازشریف اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکے 3،3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا امکان سامنے آیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق حکمران جماعت ن لیگ میں 70فیصد ٹکٹ پرانے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو دیے جائیں گے تاہم حتمی اعلان کل کیا جائےگا۔

مریم نوازشریف نے ایک بیان میں این اے 125 اور 127سے الیکشن لڑنے کی درخواستیں دے رہی ہیں ،دونوں حلقوں سے ان کے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی قیادت نے کرنا ہے ۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے این اے 132 اور 134 سے کاغذات نامزدگی وصول کئے ہیں جبکہ این اے 134 سے سعد رفیق نے بھی کاغذات حاصل کرلئے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »