ن لیگ کےخلاف پروپیگنڈا پروان نہ چڑھایا جائے: دانیال عزیز

اسلام آباد  :پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ ن لیگ کےخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اسے پروان نہ چڑھایا جائے، مارشل لا کا کوئی امکان نہیں اور نہ ہی یہ مارشل لاکا زمانہ ہے۔
 ن لیگ کےخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اسے پروان نہ چڑھایا جائے۔ ملک میں مارشل لاکا امکان نہیں اور نہ ہی یہ مارشل لاکا زمانہ ہے، اب ہر کوئی 70سال سے ہونے والا تماشہ تالیاں بجا کر کر نہیں دیکھ سکتا۔
پاناما کیس کی جے آئی ٹی بننے پر لیگی رہنماﺅں کی جانب سے مٹھائیاں بانٹے جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر دانیال عزیز نے کہا کہ لڈو مریم نواز کو©©” زیر کفالت نہیں ہے “قرار دیے جانے کے عدالتی فیصلے پر بانٹے گئے تھے۔
دانیال عزیز نے کہا کہ سینیٹ میں جوہوا اس کے بارے میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی کمیٹی کام کر رہی ہے، ہر کوئی جانتا ہے کہ 70 سال سے کیا ہورہا ہے لیکن سب خاموش ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.